سری لنکن ٹیم رواں ماہ کے آخر میں ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی

اتوار 13 مئی 2018 18:50

کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2018ء) سری لنکن کرکٹ ٹیم رواں ماہ کے آخر میں ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی، آئی لینڈرز 30 مئی کو تین روزہ ٹور میچ سے دورے کا آغاز کرے گی، سری لنکن ٹیم دورے کے دوران میزبان کالی آندھی کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 6 سے 10 جون تک پورٹ آف سپین، دوسرا ٹیسٹ 14 سے 18 جون تک سینٹ لوشیا جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 23 سے 27 مئی تک بارباڈوس میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :