قومی انٹر سکول چمپئن شپ سے شروع ہوگی

اتوار مئی 18:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2018ء) پاکستان بیس بال فیڈریشن کے زیراہتمام اور بیس بال بحریہ ٹاؤن سپورٹس ونگ کے تعاون سے قومی انٹر سکول چیمپئن شپ 14 مئی سے عاشق حسین بیس بال سٹیڈیم بحریہ ٹاؤن لاہور میں شروع ہوگی، چمپئن شپ کا افتتاح پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر شوکت جاوید کریں گے۔۔

(جاری ہے)

پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر سید فخر علی شاہ نے بتایا کہ چمپئن شپ میں مختلف سکولوں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں میسیج گرامر سکول ازمیر ٹاؤن ، گورنمنٹ ہائی سکول مانگا منڈی ، علی گڑھ پبلک سکول مانگا منڈی ، گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول مراکہ کوارٹرز، الائیڈ سکول دیپالپور کیمپس ، فکرِ اقبال ہائی سکول گوجرانوالہ ، ڈویڑنل پبلک سکول ماڈل ٹاؤن اور کریسنٹ پبلک سکول شادمان کی ٹیمیں شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں شرکت کی خواہش رکھنے والی مزید ٹیمیں 10 مئی تک اپنے ناموں کا اندراج کرواسکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :