خطے میں امن پاکستان اور بھارت دونوں کی ذمہ داری ہے، سعد رفیق

اتوار 13 مئی 2018 18:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2018ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ خطے میں امن و امان اور استحکام کی ذمہ داری پاکستان اور بھارت دونوں پر ہے مگر انڈین لیڈر شپ نے جلتی پر تیل کا کام کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ پاکستان کو چین سے جینے نہیں دیا ۔ بھارت اور پاکستان کا سب سے اہم مسئلہ کشمیر کا ہے ان مسائل کو حل کئے بغیر آگے بڑھنا ناممکن ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے صحافی کے جواب پر اپنا ردعمل دیا جو کہ نواز شریف نے کہا کہ ممبئی حملوں میں پاکستان ملوث ہے ۔ جس کے بعد ملکی سلامتی پر اعتراض اٹھ رہے ہیں کہ ایسا وزیر اعظم جو اپنے وطن سے غداری کر رہاہے اس کو ملک میں رہنے کا کوئی حق نہیں ۔ وزیر ریلوے سوالوں کے جوابات میں جوابات میں صحافیوں کو مطمئن نہ کر سکے جس سے مزید تشویش پائی جاتی ہے اس بیان کے بعد عسکری قیادت بھی سرجوڑنے پر مجبور ہو گئی اور ترجمان پاک آرمی میجر جنرل عبدالغفور نے کہا کہ وطن کا غدار کو ملک میں رہنے کی گنجائش نہیں ۔ ۔