سپورٹس ڈیسک*

پاور لفٹر مریم نسیم نے آسٹریلیا میں کانسی کا تمغہ جیت لیا

اتوار مئی 18:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2018ء) پاور لفٹر مریم نسیم نے آسٹریلیا میں کانسی کا تمغہ جیت لیا ۔ مریم نسیم اس سے پہلے بھی مقابلے جیت چکی ہے ان کا کہنا تھا کہ مقابلوں کے لئے بہت تیاری کی ۔ کامیابی پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرتی ہوں ۔ تفصیلات کے مطابق پشاور سے تعلق رکھنے والی پاکستانی نژاد نے آسٹریلیا میں پاور لفٹر کا تمغہ جیت کر دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کر دیا۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا میں عالمی پاور لفٹر مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی مریم نسیم کا تعلق پشاور سے ہے اور انہوں نے مقابلوں میں اپنی کارکردگی کا لوہا منواتے ہوئے کانسی کا تمغہ اپنے نام کر لیا ۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں اس کامیابی پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرتی ہوں ۔ جس ذات نے اتنے بڑے اعزاز سے مجھے نوازا اور ان کا کہنا تھا کہ پاور لفٹر کے مقابلوں کے لئے میں نے بہت محنت کی ہے ۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی وہ پاور لفٹر کے مقابلے جیت چکی ہیں ۔ ۔