Live Updates

کراچی میں عمران خان کی مقبولیت میں اضافہ،بلاول نے الطاف حسین سے تشبیہہ دے دی

اتوار 13 مئی 2018 18:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں عمران خان کی مقبولیت کو بڑھتا ہوا دیکھ کر انہیں الطاف حسین سے تشبیہہ دے دی ہے ۔ انتہائی متعبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ آئندہ الیکشن میں پاکستان پیپلزپارٹی کو کراچی میں ایم کیو ایم کی جگہ پاکستان تحریک انصاف واحد سیاسی جماعت نظر آ رہی ہے اور دن بدن پی ٹی آئی کی مقبولیت کراچی عوامی میں بڑی تیزی سے سرائیت کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے پاکستان پیپلزپارٹی کے حلقون میں چہ میگوئیاں شروع ہو چکی ہیں کہ آئندہ الیکشن میں کراچی میں پاکستان تحریک انصاف پہلے جبکہ پی پی پی تیسرے نمبر کی جماعت بن کر ابھرنے والی ہے ۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کو الطاف حسین سے تشبیہہ دے کر اس بات کا برملا اظہار کر دیا ہے کہ کراچی پر الطاف حسین کی کئی دہائیوں تک حکومت رہی اب جبکہ ان کے رخصت ہونے پر عمران خان الطاف حسین کا روپ دھار جائیں گے مثلاً پورے کراچی میں پی ٹی آئی کا ووٹ بنک ہو گا ۔ ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات