�) لیگ پرندے نہیں مار سکتی ، شہباب الدین کی جانب سے بہانہ بنا کر پارٹی چھوڑنے کا اعلان سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا

اتوار 13 مئی 2018 18:50

اسلا م آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2018ء) (ن) لیگ پرندے نہیں مار سکتی ۔ شہباب الدین کی جانب سے بہانہ بنا کر پارٹی چھوڑنے کا اعلان سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا ہے ۔

(جاری ہے)

پیرس سے اسلام آباد آنے والی پرواز سے پرندہ ٹکرانے کے باعث شہباب الدین اس وقت ہی لال پیلے ہو گئے جب انہیں لاہور میں اتر جانے کا کہا گیا اور اپنی جماعت پر برس پڑے اس وقت ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ پوری مسلم لیگ ایئرگن لے کر ایئرپورٹ پر پرندے اڑاتے میں ہی لگی رہے تاکہ کوئی رکن مستعفی نہ ہو جائے ۔ دلچسپ بات ہے کہ آٹا گوندنے پر ہلتی کیوں ہو ، شوہر نے بیوی کو طلاق دے دی اور شہباب الدین پرندہ ٹکرانے پر پارٹی کو طلاق دے کر چلے گئے ۔ ۔