فیصل آباد،گھریلو نا چاقی پر دوخواتین نے زہرکھا کر خود شکی کرلی

اتوار 13 مئی 2018 18:50

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2018ء) گھریلو نا چاقی پر دوخواتین نے زہرکھا کر خود شکی کرلی آن لائن کے مطابق سمن آباد گلی نمبر1گیٹ کی رہائشی 25سالہ رابعہ زوجہ خالق نے گھروالوں سے جھگڑ کر کالا پتھر نگل لیا جسکے نگلنے سے خاتون کو تشویشناک حالت میں سول ہسپتال لے جایا گیاجہاں ڈاکٹروں نے اسکی جان بچانے کی کوششیں کیں لیکن متاثرہ خاتون زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد زندگی کی بازی ہار گئی جبکہ تھانہ مرید والہ کے علاقہ 201گ ب میں ثناء بی بی زوجہ لقمان نے گھریلو جھگڑے پر زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

متعلقہ عنوان :