Live Updates

نواز شریف پر پاکستان مخالف بیان دینے پر غداری کا مقدمہ چلایا جانا چاہیے،سعدیہ سہیل رانا

اتوار 13 مئی 2018 18:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہاہے کہ میاں نواز شریف پر پاکستان مخالف بیان دینے پر غداری کا مقدمہ چلایا جانا چاہیے میاں نواز شریف اپنی کرپشن چھپانے کے لئے اتنے گھِر جائیں گے عوام حیران اور اں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میاں نواز شریف کے پاکستان مخالف بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف کا بیان پوری دنیا میں پاکستان کی بدنامی کا سبب بنا ہے بھارت اس بیان کو لے کے پاکستان پر شدید دبائو بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے جس پاکستان نے میاں نواز شریف کو تین بار وزیر اعظم بنایا اُس کی رسوائی کا سبب بننے والے میاں نواز شریف کے خلاف غدارکی مقدمہ چلنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف ایسے بیان دے کر ملکی اداروں پر دبائو بڑھانا چاہتے ہیں تاکہ اُن کی کرپشن کی دولت بچ سکے لیکن پاکستان کا ہر فرد میاں نواز شریف مزموم مقاصد پورے نہیں ہونے دے گا اور اپنے خون کے آخری قطرہ تک ملک کی حفاظت کرے گا اور اس کی عزت آنچ نہیں آنے دے گا
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات