ْ این ٹی ڈی سی اپنا قبلہ درست کرے ورنہ عوام سے ملکر سخت احتجاج کیا جائے گا،کشور احمد جتک

اتوار 13 مئی 2018 18:50

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2018ء) رکن صوبائی اسمبلی محترمہ کشور احمد جتک نے کہاکہ گرڈ اسٹیشن ڈیرہ مراد جمالی سے گرڈ کے ٹرانسفارمرکو کسی دوسری جگہ منتقلی کسی صور ت بھی قابل قبول نہیں ہے این ٹی ڈی سی اپنا قبلہ درست کرے ورنہ عوام سے ملکر سخت احتجاج کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ گرڈ اسٹیشن ڈیرہ مراد جمالی سے گرڈ کے ٹرانسفارمرکو کسی دوسری جگہ منتقل کرنا قابل جرم عمل ہے کیونکہ وفاقی وصوبائی حکومت نے اوچ پاور پلانٹ سے نصیرآباد کے علاقوں کو بجلی کی فراہمی کیلئے اربوں روپے جاری کیئے ہیں تاکہ نصیرآباد کی عوام کو بجلی لوڈ شیڈنگ سے نجات ملنے کے ساتھ ساتھ زرعی اور صنعتی شعبہ ترقی کرسکے اور کہاکہ این ٹی ڈی سی نے ایک تو دس سالوں سے نصیرآباد کی عوام کو بجلی کے نام پر ذہنی مریض بنا رکھا ہے اب جب عوام کو بجلی ملنے والی ہے تو ایک نیا ڈرامہ رچایا جا رہا ہے تاکہ عوام کے دلوں میں نفرتیں پیدا کی جاسکیں انہوں نے کہاکہ این ٹی ڈی سی نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو بھر پور احتجاج کیا جائے گا جس کی زمہ داری این ٹی ڈی سی پر عائد ہو گی