Live Updates

خیبر پختونخوا حکومت نے جماعت اسلامی کے تین وزراء کے استعفے حتمی منظوری کے لئے گورنر خیبر پختونخوا کو ارسال کردیئے

اتوار 13 مئی 2018 18:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2018ء) خیبر پختونخوا حکومت نے جماعت اسلامی کے تین وزراء کے استعفے حتمی منظوری کے لئے گورنر خیبر پختونخوا کو ارسال کردیئے ہیں اور گورنر خیبر پختونخوا کی جانب سے منظوری کے بعد اس کاباقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا جائے گا۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخوا اسمبلی کے تحلیل ہونے میں دو ہفتے کا وقت رہ گیا ہے اور اٹھائیس مئی کو خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل کردی جائیگی صوبائی اسمبلی کو تحلیل کرنے کی سفارشات پچیس مئی کو گورنر خیبر پختونخوا کو ارسال کر دی جائیگی جماعت اسلامی کی جانب سے پچیس دن قبل صوبائی حکومت سے علیحدگی کردی گئی تھی جماعت اسلامی کے تینوں صوبائی وزراء کے استعفوں کو منظوری کے لئے گورنر خیبر پختونخوا کو ارسال کیا گیا ہے جماعت اسلامی ساڑھے چار سال سے زائد عرصے سے تحریک انصاف کے اتحادی تھے اس سے قبل قومی وطن پارٹی بھی تحریک انصاف کے اتحادی رہ چکے ہیں

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات