Live Updates

ماہانہ اعزازیہ تحریک انصاف حکومت نے دل جیت لئے ، فنکار برادری

اتوار 13 مئی 2018 18:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2018ء) خیبر پختونخوا کی فنکار برادری نے حکومت کی طرف سے صوبے کے 500فنکاروں ہنرمندوں گلوکاروں اور فنون لطیفہ سے وابستہ افراد کو ثقافت کے زندہ امین ایوارڈ دینے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سینئر فنکاروں سید ممتاز علی شاہ اسماعیل شاوہد ،ا صف خان جاوید بابر جہانگیر جانی طارق جمال زرمحمد خالد خٹک عشرت عباس گلریز تبسم الیاس توحید اللہ قریشی ماسٹر نذیر گل قیصر صنوبر ماہ جبین قزلباشنوشابہ ثمینہ سحر اکبر حسین استاد احمد سجاد ذوالفقار قریشی ماسٹر علی حیدر شاکر زیب فیاض خویشگی احمد گل استاد نے تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کی جانب سے ثقافت کے زندہ امین ایوارڈ کی دوسری مرتبہ اجراث پر انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی حکومت بالخصوص چیف سیکرٹری اعظم خان سیکرٹری سیاحت وثقافت طارق خان ڈائریکٹر کلچر اجمل خان اور انکی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہورہاہے کہ فنکاروں کی قربانیوں اور انکی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں ایوارڈ کے طورپر دوسری مرتبہ 30 ہزار روپے ماہانہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا جو ملک کی تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائیگا اور یہ واحد حکومت ہے کہ جنہوں نے فن وثقافت کے شعبے کی سرپرستی کیلئے اگے ائی ہے اس فیصلے سے فنکاروں اور فن سے وابستہ دیگر ہنرمندوں کے حوصلے مزید بڑھ گئے ہیں اور انہیں اب احساس ہوگیا ہے کہ فن وثقافت حکومت کی اولین ترجیح ہے فنکاروں اور فنون لطیفہ سے وابستہ افراد کیلئے 30ہزار روپے ماہانہ اعزازیہ شروع کرنا ایک تاریخ ساز اقدام ہے او ر ملک کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے انہوں نے تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کی طرف سے فنکاروں اور فنون لطیفہ سے وابستہ افراد کیلئے انڈومنٹ فنڈ کے قیام ہر ڈویڑنل سطح پر کلچر سنٹرز کھولنے اور پانچ سو فنکاروں ہنرمندوں اور فنون لطیفہ سے وابستہ افراد کو ثقافت کے زندہ امین ایوارڈ دینے کو تاریخی کارنامہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان اقدامات سے فن وثقافت کو نہ صرف فروغ حاصل ہوگا بلکہ معیاری ثقافتی سرگرمیوں بڑھے گی اور فنکاروں اور فن سے وابستہ ہنرمندوں کے حوصلے بلند ہوں گے فورم نے پاکستا ن کی تاریخ میں پہلی مرتبہ فنکاروں اور فنون لطیفہ سے وابستہ جملہ افراد کی خدمات کا حکومتی اعتراف کے طورپر ثقافت کے ز ندہ امین ایوارڈ دینے کو تاریخی اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کی طر ف سے فن وثقافت او فنکاروں کی فلاح وبہبود کیلئے منظور کئے گئے منصوبے کبھی بھی اس خطے کے عوام نہیں بھولیں گے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے فنکار برادری کو اعزازیہ دینے کا انتہائی اہم قدم اٹھایاہے جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے اور تاریخ میں اسے سنہری حروف سے لکھاجائیگا ، انہوں نے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ فنکاربرادری کسمپرسی کی زندگی میں مبتلا ہیں بیشترفنکار غربت کی چکی میں پس رہے ہیں تاہم صوبائی حکومت کی جانب سے اعزازیہ کااعلان انکی امیدکیلئے بارش کا پہلاقطرہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت نے فنکاروں کی فلاح وبہبوداوران کی حوصلہ افزائی کیلئے جو بیڑااٹھارکھا ہے تمام فنکارحکومت کی اس کاوش کوقدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں اوراس کی احسن اقدام کیلئے حکومت مبارکبادکی مستحق ہے۔انہوں نے تمام فنکاربرادری سے اپیل کی کہ وہ صبر اورتحمل سے کام لیں اور کوشش کریں کہ وہ اپنے حق کیلئے ڈائریکٹرکلچر کیساتھ بیٹھ کر بات چیت کے ذریعے مسئلہ حل کرائیں تاکہ افہام وتفہیم کے ذریعے محروم فنکارکواسکاحق مل سکی
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات