فیصل آباد: عام مارکیٹ میں دودھ 70روپے فی کلوگرام،دہی 75روپے چھوٹا گوشت 650روپے فی کلوگرام اوربڑا گوشت 300روپے جبکہ رمضان بازاروں میں چھوٹے بڑے گوشت کی قیمت حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق ہوگی،ضلعی انتظامیہ کا اعلان

اتوار 13 مئی 2018 18:50

ْفیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2018ء) ضلعی انتظامیہ کا رمضان میں اہم اعلان عام مارکیٹ میں عام مارکیٹ میں دودھ 70روپے فی کلوگرام،دہی 75روپے چھوٹا گوشت 650روپے فی کلوگرام اوربڑا گوشت 300روپے جبکہ رمضان بازاروں میں چھوٹے بڑے گوشت کی قیمت حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق ہوگی جبکہ رمضان المبارک سے قبل ہی مرغی کے گوشت کو پر لگ گئے 280سے 290روپے فی کلو میں فروخت ۔

آن لائن کے مطابق ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس میں مارکیٹ کی موجودہ تھوک وپرچون قیمتوں کاجائزہ لے کر عام مارکیٹ اور رمضان بازاروں کے لئے بعض اشیائے ضروریہ کے نرخ نئے سرے سے مقرر کئے گئے ہیں تاکہ ماہ صیام کے دوران بے جا مہنگائی کے رحجان پر قابو پانے کے لئے مقررکردہ قیمتوں پر عملدرآمد کو یقینی بنایاجاسکے۔

(جاری ہے)

جبکہ فیصل آباد کی مارکیٹوں اور ابزاروں میں سرکاری طور پر جاری ریٹ پردودھ 70روپے کی بجائے 90روپے فی کلوگرام،دہی 100روپے چھوٹا گوشت 650روپے فی کلوگرام کی بجائے 800سے 1000روپے اوربڑا گوشت 300روپے کی بجائے 380سے 420 روپے میں فروخت رہا ہے جبکہ جبکہ رمضان المبارک سے قبل ہی مرغی کا گوشت 280سے 290روپے فی کلو میں فروخت رہا ہے علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر سلمان غنی کی ہدایت پر پرائس کنٹرول کمیٹی کااجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شاہد کی صدارت میں منعقد ہوا جس میںایکسٹرااسسٹنٹ ڈائریکٹر زرعی مارکیٹنگ تنویر شامی،ڈی اوانڈسٹریز خالد محمود،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی محمدیوسف،محکمہ زراعت،لائیوسٹاک،خوراک ودیگر محکموں کے افسران کے علاوہ میاں آصف اسلم،حاجی محمد اسلم بھلی اور پرچون فروشوں،گھی وفلورملز کے نمائندے بھی موجود تھے۔

اجلاس کے دوران مختلف اشیائے ضروریہ کی موجودہ بازاری قیمتوں کاجائزہ لیتے ہوئے مشاورت کے ساتھ بعض اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مقرر کی گئیں جن کے مطابق رمضان بازاروں میںچینی 46روپے فی کلو گرام اور عام مارکیٹ میں 52روپے فی کلوگرام کے حساب سے فروخت ہوگی، عام مارکیٹ میں دودھ 70روپے فی کلوگرام،دہی 75روپے ،تندوری روٹی سو گرام وزنی 6روپے،روٹی خمیری /نان 7روپی فی عدد،روغنی نان 10روپے،برف 5روپے فی کلوگرام،سموسہ(ویجیٹیبل) 15روپے فی عدد اور پکوڑے 160روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہونگے۔

اے ڈی سی آر نے تاجروں،دکانداروں پر زور دیا کہ وہ سرکاری طور پر مقررکردہ قیمتوں پر عملدرآمد کریں اور ناجائز منافع خوری سے اجتناب کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ماہ صیام کے دوران صارفین کے لئے مشکلات پیدا نہ کی جائیں بصورت دیگر وہ قانونی کارروائی سے نہیں بچ سکیں گے اس سلسلے میں سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مارکیٹوں میں سرگرم عمل رہیں گی