فیصل آباد،مختلف واقعات میں کھیلتے ہوئے تین بچے جھلس گئے

اتوار مئی 18:50

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2018ء) مختلف واقعات میں کھیلتے ہوئے تین بچے جھلس گئے ‘تفصیلات کے مطابق منصو رآباد علی نمبر تیرہ کے رہائشی محمد فاروق کی چار سالہ بچی مریم گھر کی چھت پر کھیل رہی تھی کہ دوسرے بچوں نے شرارت پر ماچس کی تیلی جلا کراسے اوپر پھینک دی جس سے کمسن بچی جھلس گئی ‘تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال منتقل جبکہ ستیانہ روڈ ٹول ٹیکس کے رہائشی محمد ناصر کی چھ سالہ بچی بھی بچوں کی شرارت سے آگ کی لپیٹ میں آکر جھلس گئی سو چک کڑی والا کے رہائشی محمد عثمان کا دو سالہ بچہ محمدایان گرم پانی میں گر کر جھلس گیا

متعلقہ عنوان :