فیصل آباد،میڈیکل سٹور کے مالک سے محکمہ ہیلتھ کے نام پرتین لاکھ روپے بٹورنے والے سات پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج

اتوار 13 مئی 2018 18:50

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2018ء) میڈیکل سٹور کے مالک سے محکمہ ہیلتھ کے نام پرتین لاکھ روپے بٹورنے والے سات پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا آن لائن کے مطابق سمن آباد مظفر کالونی گلی نمبر32کے رہائشی فریاد علی ولد سلامت علی نے پولیس درخواست میں موقف اختیار کیا کہ میڈیکل سٹور پر پولیس ملازمین شہزاد ، احمد رضا اور جاوید نے پکڑ کر گاڑی میں زبردستی بٹھا کر دلو وال میں درزی کی دکان پر لے گئے اور محکمہ ہیلتھ کے جرمانہ ادا کر نے کے بہانے تین لاکھ روپے بٹور ی جس پر سمن آباد پولیس نے ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کی ۔

(جاری ہے)

تھانہ سمن آباد میںپولیس ملازمین سمیت 7افراد کیخلاف 365/384ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا

متعلقہ عنوان :