افغانستان ،جلال آبادمیں بم دھما کہ اور سرکاری عمار ت پر حملہ ، چار افراد ہلاک

اتوار 13 مئی 2018 18:50

جلال آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2018ء) مشرقی افغانستان کے شہرجلال آبادمیںاتوار کے روزاس وقت کم از کم چار افراد ہلاک ہوگئے جب جنگجوئوں نے بم دھماکہ کیا اور ایک سرکاری عمارت پردھاوا بول دیا،یہ بات حکام نے کہی ہے۔

(جاری ہے)

صوبہ ننگر ہار کے گورنر کے ترجمان عطاء اللہ خوگیانی نے فرانسیسی خبررساںادارے کو بتایا کہ شہر کے ڈائریکٹوریٹ فنانس کے نزدیک دو دھماکے کئے گئے اورمزیدکہاکہ حملہ آوروں کی ایک کافی تعداد عمارت کے اندر داخل ہوگئی ۔

انہوں نے بتایا کہ علاقے میں سیکورٹی فورسز موجود ہیں جو انکاپیچھا کررہی ہیں اور انکے ساتھ لڑرہی ہیں ۔ شہر کے محکمہ صحت کے ڈائریکٹر ڈاکٹر نجیب اللہ کماوال نے بتایا کہ اب تک چارلاشیںاور20کے قریب زخمی افرادجلال آبادشہر کے ہسپتال لائے گئے ہیں۔ حملے کی فوری طور پر کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔