شام ، ادلب میں دھما کہ، نو افراد ہلاک

اتوار 13 مئی 2018 18:50

بیروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2018ء) شمال مغربی شام کے شہر ادلب میں گزشتہ روز ایک دھماکے میں نو افراد ہلاک ہوگئے،جن میں زیادہ تر عام شہری تھے،لیکن دھماکے کی وجہ فوری طور پر واضح نہیں ہوسکی،یہ بات ایک جنگی معائنہ کار گروپ نے بتائی ہے۔

(جاری ہے)

برطانیہ میں واقع شامی مبصر گروپ برائے انسانی حقوق،جو جنگ زدہ ملک کے اندر اپنے ذرائع کے نیٹ ورک پر انحصار کرتا ہے،کے مطابق دھماکے میں مزید26افراد زخمی ہوئے ہیں۔

حالیہ مہینوں میں ادلب صوبے میں متعدد دھماکے ہوئے ہیں،جہاں صدر بشارالاسد کی مخالف سخت گیر گروپس آپس میں لڑتے رہتے ہیں۔ سب سے بڑا مسلح گروپ حیات تحریر الشام ہے،جس کی سربراہی شام کی سابقہ القاعدہ شاخ کرتی ہے۔ 2011ء میں شروع ہونے والی شام کی جنگ میں تین لاکھ 50ہزار سے زائد افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہوئے ہیں،جس میں حکومت مخالفت مظاہرین پر ظالمانہ کریک ڈاؤن کیا جاتا ہے۔