مصر، قاہرہ میں میٹرو کے کرائے بڑھنے کیخلاف غیر معمولی مظاہرے، پولیس نے دس افراد کو گرفتار کرلیا

اتوار مئی 18:50

قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2018ء) دارالحکومت قاہرہ میں گزشتہ روز میٹرو کے کرائے بڑھنے کے خلاف ہونے والے ایک غیر معمولی مظاہرے میں مصری پولیس نے دس افراد کو گرفتار کیا ہے،یہ بات ایک سیکورٹی اہلکار نے بتائی۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب حکام نے جمعہ کی رات اعلان کیا کہ میٹرو کی ٹکٹوں میں اگلے روز اضافہ کیا جائے گا۔ سیکورٹی اہلکار نے کہا کہ گرفتار افراد پر پیسے ادا کئے بغیر میٹرو میں داخل ہونے،ٹرین کو چلنے سے روکنے اور غیر قانونی طور پر جمع ہونے کے الزامات ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز آن لائن پوسٹ کی گئی متعدد ویڈیوز میں دکھایا گیا ہے کہ مسافر ایک ٹرین کو روانہ ہونے سے روکنے کیلئے زبردستی اس کا دروازہ کھلا چھوڑ رہے ہیں،اس دوران وہ بڑھتے ہوئے کرایوں کی شکایت کر رہے ہیں۔ ایک دوسری ویڈیو میں کچھ افراد کو گرفتار ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ آن لائن پوسٹ کی گئی ویڈیوز کی اصلیت کی فوری طور پر تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ جمعہ کو کرایوں میں اضافے کے فیصلے میں دو پاؤنڈ(0.11 ڈالر)) کے میٹرو ٹکٹ کی جگہ تین قسم کی ٹکٹیں لائی گئی ہیں،جن کی قیمتیں 3تا 7پاؤنڈز ہیں،جس کا انحصار سفر کی طوالت پر ہے۔

متعلقہ عنوان :