غزہ ،سرحد پر جھڑپوں میں زخمی فلسطینی نوجوان چل بسا

اتوار 13 مئی 2018 18:50

غزہ سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2018ء) غزہ کی سرحد پر جھڑپوں کے دوران اسرائیلی فورسز کی فائرنگ میں زخمی ہونے والا فلسطینی نوجوان گزشتہ روز اپنے زخمو ں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا،یہ بات علاقے کی وزارت صحت نے بتائی ہے۔ 15سالہ جمال عفانہ کو جمعہ کو جنوبی غزہ میں رفاہ کے قریب سرحد پر جھڑپوں کے دوران سر میں گولی ماری گئی تھی،یہ بات حماس حکومت کی وزارت نے بتائی ہے۔

(جاری ہے)

اس کی موت کے ساتھ 30مارچ کو سرحد پر اسرائیل کے خلاف شروع ہونے والے مظاہروں میں ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد54ہوگئی ہے۔ کوئی اسرائیلی زخمی نہیں ہوا ہے۔ پیر کو سرحد پر بڑے مظاہروں کا امکان ہے،جو یروشلم میں امریکی سفارتخانے کی متنازعہ افتتاح کے وقت ہوں گے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دسمبر میں کئے جانے والے فیصلے کے بعد فلسطینیوں نے بڑے مظاہرے کئے ہیں،جو شہر کے مشرقی علاقے کو اپنا دارالحکومت تصور کرتے ہیں۔