Live Updates

نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس ،نگران سیٹ سمیت ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر غور

سابق وزیر اعظم کی ناراض کارکنوں کے تحفظات دور اور انتخابی مہم کو تیز کرنے کی ہدایت جنوبی پنجاب میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے ،عوام کسی جھانسہ میں نہیں آئیں گے ،نواز شریف

اتوار 13 مئی 2018 18:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن نے جنوبی پنجاب کی بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال اور الیکشن 2018ء کی آمد سے قبل سر جوڑ لئے اور اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاںنواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کے بڑوں کی ایک اہم بیٹھک جاتی امراء میں منعقد ہوئی نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف ،،ایم این اے حمزہ شہباز،سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز، وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق،سینیٹر پرویز رشید،وفاقی وزیر اولیس لغاری ،سینیٹر آصف کرمانی ،سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف ،مسلم لیگ ن لاہور کے صدر پرویز ملک،صوبائی وزیر زعیم قادری سمیت جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے خصوصی طور پر شرکت کی اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت الیکشن 2018ء کے حوالے سے آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ اجلاس میں نگران سیٹ اپ کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی ن لیگی ذرائع کے مطابق اجلاس میں جنوبی پنجاب میں بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال اور ن لیگ کے باغی اراکین کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کے حوالے سے تفصیل سے مشاورت کی گئی سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے اس موقع پر ہدایات جاری کیں کہ آئندہ الیکشن کے حوالے سے جنوبی پنجاب میں انتخابی مہم کوفوری طورپر تیز کیا جائے اور جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ناراض رہنمائوں و کارکنوں سے رابطوں کو تیز کیا جائے اور ان کے تحفظات کو دور کیا جائے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو اراکین قومی و صوبائی اسمبلی پارٹی سے چلے گئے ہیں وہ ہم میں سے تھے ہی نہیںانہوں نے کہا کہ جو لوگ پارٹی چھوڑ کر گئے ہیں وہ مفاد پرستوں کا ٹولہ ہے وہ پہلے بھی اپنے مفادات کی خاطر پارٹیاں بدلتے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے ریکارڈ کام کروائے ہیں انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام باشعور ہیں وہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے ان کی مشکلات کو کم کر نے کیلئے حتی الامکان کوششیں کیں ہیں انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کے حوالے سے سیاست کرنے والوں کے جھانسہ میں نہیں آئیں گے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے مزید کہا کہ ہمارے اراکین کو ڈرایا دھمکایا جارہا ہے اور انہیں اپنی وفاداریاں تبدیل کرنے پر زبردستی مجبور کیا جا رہا ہے لیکن اب ہتھکنڈے زیادہ تر تک نہیں چل سکتے کیونکہ عوام باشعور ہو چکے ہیں انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن ہی کامیابی حاصل کریگی جبکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے جنوبی پنجاب کے عوام کی ترقی اور ان کی فلاح و بہبود کیلئے کئی میگا پروجیکٹس شروع کئے جن میں سے اکثر مکمل ہوگئے ہیں جبکہ باقی تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کسی کے بہکاوئے میں نہیں آئیں گے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات