Live Updates

نوازشریف نے اجمل قصاب کے گھر کا پتا بھارت کودیا،شیخ رشید

بھارت سے دوستی میں نواز شریف نیپاکستان سے دشمنی کی،ڈالر 119روپے کا کردیا گیا تاکہ عبوری حکومت آئے توہم قرضہ ادا نہ کرسکیں ،سابق وزیر اعظم کے بیان پر ردعمل

اتوار 13 مئی 2018 18:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2018ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے الزام عائد کیا ہے کہ نوازشریف نے اجمل قصاب کے گھر کا پتاہندوستان کودیا،،بھارت سے دوستی میں نواز شریف نے پاکستان سے دشمنی کی،،ڈالر 119روپے کا کردیا گیا تاکہ عبوری حکومت آئے توہم قرضہ ادا نہ کرسکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کے ممبئی حملوں سے متعلق بیان پرردعمل میں کہا کہ عوام پاکستان اور ترقی کیلئے عمران خان کاساتھ دیں۔

انہوں نے کہاکہ ڈالر 119روپے کا کردیا گیا تاکہ عبوری حکومت آئے توہم قرضہ ادا نہ کرسکیں۔شیخ رشید نے نوازشریف کے بیان پراظہارتشویش کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ اجمل قصاب کے گھر کا پتا نوازشریف نے ہندوستان کودیا۔ بھارت سے دوستی میں نواز شریف نے پاکستان سے دشمنی کی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات