فیض احمد فیض کی بیٹی منیزہ ہاشمی کو انڈیا سے واپس بھیج دیا گیا
ایشیئن میڈیا سمٹ میں بلایا گیا تھا، منتظمین نے اس بارے مطلع کیا نہ صورتحال کی کوئی توجیح پیش کی ،بی بی سی سے گفتگو
اتوار 13 مئی 2018 18:50
(جاری ہے)
منیزہ ہاشمی نے بتایا کہ 'اس کا مقصد صرف یہی تھا کہ کوئی پاکستانی اس تقریب میں شرکت نہ کر سکے۔
اس میں میرا وجود ہی نہ ہو۔' اس تقریب کا انعقاد ایشیا پیسیفک انسٹی ٹیوٹ فار براڈکاسٹنگ ڈیویلپمنٹ نے انڈین وزارت اطلاعات و نشریات کے اشتراک سے کیا تھا۔ منیزہ ہاشمی کا کہنا تھا کہ وہ اس سے قبل متعدد بار انڈیا کے مختلف شہروں کا دورہ کر چکی ہیں اور اس سے قبل انھیں اس قسم کی صورتحال کا کبھی سامنا نہیں کرنا پڑا کہ کسی تقریب میں انھیں شرکت سے روک دیا گیا ہو۔منیزہ ہاشمی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان کئی قسم کے مسائل ہیں اور دونوں جانب سے لوگوں کے آپس میں میل جول سے ان کے حل میں مدد مل سکتی ہے اور امن کا یہی پیغام ان کے والد فیض نے دیا تھا۔ منیزہ ہاشمی اس کانفرنس میں غیرسرکاری تنظیم کشف کی نمائندگی کر رہی تھیں اور انھوں نے یہاں جس سیشن میں گفتگو کرنا تھی اس کا موضوع 'تمام کہانیاں کمرشل طور پر کامیاب نہیں ہوتیں تو کیا ہمیں یہ کرتے رہنا چاہیی' تھا۔خیال رہے کہ حال ہی میں اسی تنظیم کے تعاون سے ڈرامہ سیریل 'اڈاری' نشر کیا گیا تھا جس کا موضوع بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی تھا۔منیزہ ہاشمی کا کہنا تھا کہ یہ ایک سماجی موضوع تھا اور ایسی کوئی متنازع بات نہیں تھی جس میں انڈیا اور پاکستان کے مابین کشیدگی ظاہر ہوتی لیکن دہلی میں یہ کوشش کی گئی کہ 'کوئی پاکستانی یہاں قدم نہ رکھے۔'خیال رہے کہ حالیہ برسوں میں انڈیا میں پاکستانی فنکاروں کے کام کرنے کی مخالفت میں اضافہ ہوا ہے۔انڈیا میں ٹوئٹر پر منیزہ ہاشمی ٹرینڈ کر رہا ہے۔ معروف سیاسی شخصیت اور عام آدمی پارٹی کے سابق رکن پرشانت بھوشن نے لکھا: 'مودی حکومت کو فیض احمد فیض کی بیٹی کو انڈیا سے واپس بھیجنے اور انھیں ایشیا میڈیا سمٹ میں نہ شرکت کرنے دینے کے لیے شرم آنی چاہیے۔ فیض نہ صرف نمایاں شاعر تھے بلکہ وہ پاکستان میں ملٹری حکومت کے سخت مخالف بھی تھے۔'جبکہ معروف صحافی آر سرینواسن نے اس خبر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا: 'یہ چھوٹا پن، افسوس اور انتہائی حوصلہ شکن بات ہے۔ کیا وزارت اطلاعات و نشریات/وزارت داخلہ/وزارت خارجہ میں کوئی بالغ النظر نہیں'مزید قومی خبریں
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
-
اٹک کے نواحی علاقہ میں پب جی گیم نے دوست کے ہاتھوں دوست کو قتل کر وادیا
-
کراچی، دوست کے ہاتھوں دوست کے قتل کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے ایران کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی تبدیلی کے امکانات کم ہوگئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.