عراق میں الیکشن، نتائج آئندہ دو روز میں متوقع

اتوار 13 مئی 2018 18:50

بغداد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2018ء) عراق کے الیکشن کمیشن کے مطابق پارلیمانی الیکشن کے نتائج آئندہ دو دونوں تک سامنے آ جائیں گے۔

(جاری ہے)

اس عرب ملک میں داعش کو مکمل شکست دینے کے بعد ہفتے کے دن منعقد ہونے والے الیکشن میں وزیر اعظم حیدر العبادی کی کامیابی کی پیش گوئی کی جا رہی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ووٹ ڈالنے کی شرح انتہائی کم یعنی چوالیس فیصد رہی۔ اس شرح کی کمی کی وجہ سخت سکیورٹی انتظامات کو قرار دیا جا رہا ہے۔ اس الیکشن میں وزیر اعظم العبادی کا مرکزی مقابلہ سابق وزیر اعظم نوری المالکی کے سیاسی اتحاد سے ہے۔