نواز شریف کا متنازع بیان،سلامتی کونسل کا اجلاس آج یا کل ہونے کا امکان

اتوار 13 مئی 2018 18:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2018ء) پاکستان کی قومی سلامتی کے سکیورٹی اداروں نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ممبئی حملوں کے ملک دشمن بیان کو سنجیدگی سے لے لیا قومی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب آج یا کل ہونے کا امکان میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ممبئی حملوں کے بارے میں پاکستان مخالف انٹرویو کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے قومی سلامتی کے سکیورٹی اداروں کے مطالبے پر قومی سلامتی کونسل کا ادجلاس آج یا کل ہونے کا امکان ہے نواز شریف کے اس بیان کو ڈان لیکس کی دوسری قسط سمجھا جارہا ہے کیونکہ اس بار بھی اسی صحافی اور ادارے کو انٹرویو دیا گیا ہے جس کے ذریعے متنازعہ ڈان لیکس کی خبر شائع کروائی گئی تھی نواز شریف نے اپنے مذکورہ انٹرویو میں پاکستان کو دوسروں کے سامنے مجرم بنا کر پیش کیا ہے جبکہ میڈیا رپوٹس کے مطابق صحافی سرل المیڈا کو وزیر اعظم کے مشیر برائے ہوا بازی سردارمہتاب عباسی کی خصوصی ہدایت پر ملتان ائیرپورٹ پر خصوصی پروٹوکول اور وی آئی پی سکیورٹی دی گئی اور ملک دشمن متنازعہ انٹرویو ملتان ائیرپورٹ پر ہی دیا گیا مقتدر حلقوں کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے یہ انٹرویو قومی اداروں کو دباؤ میں لانے اور اپنے خلاف جاری نیب کا روائیوں کو روکنے کے لئے دیا ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اس سے قبل ایک جرمن صحافی اپنی کتاب میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ اور دیگر عالمی ایجنسیوں کو ممبئی حملوں کا ذمہ دار قرار دے چکے ہیں لیکن تین بار ملک کے وزیر اعظم رہنے والے نواز شریف کی جانب سے ملک دشمن بیان پر عوام میں اور ذمے دار اداروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے