سرگودھا، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے پرائیویٹ سکولز کو چھٹی کی پیشگی فیس وصول کرنے سے روک دیا ، سی ای اوز کو مراسلہ جاری

اتوار 13 مئی 2018 18:50

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2018ء) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے پرائیویٹ سکولز کو چھٹی کی پیشگی فیس وصول کرنے سے روک دیا ، سی ای اوز کو مراسلہ جاری ،ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے سرگودھا سمیت پنجاب کے 36 اضلاع میں قائم پرائیوٹ سکولز کو گرمیوں کی چھٹیوں میں پیشگی فیسوں سے روک گیا یہ اقدام سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد اٹھایا گیا ہے ،سپریم کوٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی کہ گرمیوں کی چھٹیوں کی فیس وصول کی جاتی ہے جبکہ چھٹیوں میں تعلیمی ادارے مکمل بند ہوتے ہیں سارا سال بھاری فیسیں ادا کرنے کے بعد والدین کو چھٹیوں کے ایام کی بھی فیس ادا کرنی پڑتی ہے جس پر چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے حکم دیا تھا کہ تمام نجی تعلیمی ادارے چھٹیوں کے ایام میں فیس وصول نہیں کریں گے ،جس پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے چیف ایجوکیشن آفیسر ز کو تحریری مراسلہ جاری کیا ہے کہ وہ تمام نجی تعلیمی اداروں کا پابند کریں کے وہ چھٹیوں کی پیشگی فیس وصول نہیں کریں چھٹیوں کے ایام میں فیس وصول کرنے والے اداروں کے خلاف قانونی کاروائی کے احکامات بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔