پنجاب حکومت کا دوران سروس انتقال کرنیوالے ملازمین کے لواحقین کو تنخواہوں کی ادائیگی کا فیصلہ

اطلاق فروری 2017 کے بعد وفات پانے والے تمام ملازمین پر ہو گا

اتوار 13 مئی 2018 18:50

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2018ء) پنجاب حکومت کا دوران سروس انتقال کرنے والے ملازمین کے لواحقین کو تنخواہوں کی ادائیگی کا فیصلہ،اطلاق فروری 2017 کے بعد وفات پانے والے تمام ملازمین پر ہو گا،ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب میں اپنی ڈیوٹی کے دوران وفات پانے والے سرکاری ملازمین کو 60 سال تک پوری تنخواہ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے ،اس ضم میں سرگودھاسمیت پنجاب بھر کے 36 اضلاع کے ڈپٹی کمشنر صاحبان کو تحریری مراسلہ بھی جاری کر دیاگیا ہے،فروری 2017 کے بعد سے پنجاب کے تمام سرکاری اداروں میں اپنی فرائض انجام دیتے ہوئے فوت ہو جانے والے تمام ملازمین کو ان کی مکمل سروس تک پوری تنخواہ ادا کی جائے گی ،تنخواہ ایسے ہی ادا کی جائے گی جیسے پینشن ادا کی جاتی ہے ،

متعلقہ عنوان :