ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن چنیوٹ کے عہدیداروں کا چنائو مکمل

ملک اصغر علی گوگا صدر، اور شیخ نعیم اختر سیکرٹری منتخب

اتوار 13 مئی 2018 18:50

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2018ء) ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن چنیوٹ کے عہدیداروں کا چنائو عمل میں آ گیا ملک اصغر علی گوگا صدر، اور شیخ نعیم اختر سیکرٹری منتخب ہو گئے تفصیلات کے مطابق پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے تحت ہونے والے الیکشن میں ڈسٹرکٹ چنیوٹ میں شیخ نعیم گروپ کامیابی سے ہمکنار ہو گیا نتائج کے مطابق ملک اصغر علی گوگاصدر، سینئر نائب صدر یعقوب بھٹی، نائب صدر چوہدری عامرسیکرٹری شیخ نعیم اختر فنانس سیکرٹری ماسٹر محمد رزاق ، چوہدری اظہر حسین چیئرمین مجلس عاملہ محمد اعظم ، زبیر بٹ ، حافظ محمد فہیم نصیر احمد، ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے ممبران منتخب ہو گئے جبکہ حاجی عبدالمجیب خان ٹیپو نمائندہ پنجاب ہاکی ایسوسی مقرر ہو گئے نئے عہدیداروں کی نامزدگی پر مختلف ہاکی کلبوں کے عہدیداران اور ہاکی کے کھلاڑیوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے اور نومنتخب عہدیداران کا چنیوٹ پہنچنے پر عظیم الشان استقبال کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :