کوئٹہ،پاکستان پیس موومنٹ کے زیر اہتمام کشمیر ی عوام پر بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

اتوار مئی 18:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2018ء) پاکستان پیس موومنٹ کے زیر اہتمام مرکزی وائس چیئرمین ارباب ناصر کا سی کی قیادت میں مظلوم کشمیری عوام پر بھارتی مظالم کے خلاف کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے مظاہرین سے خطاب کر تے ہوئے مقررین نے کہا ہے کہ آج بھارت کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ توڑ کر ان سے آزادی کا حق چھین رہا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے دنیا بھر میں بھارتی مظالم کے خلاف انسانی حقوق کی تنظیموں نے چپ سادھ رکھی ہے جس کی وجہ سے دیدہ دلیری سے بھارت اپنے مکروہ عزائم سے کشمیری عوام سے جینے کا حق چھین رہا ہے پاکستان قوم کشمیری عوام کے ساتھ ہے اور ہم کشمیر کی آزادی لے کر رہیں گے کیونکہ کشمیر پاکستانی عوام کیساتھ ان کے شہ رگ سے بھی زیادہ قریب ہے بھارتی مظالم کے خلاف کشمیری عوام اپنے سینوں پر مظالم سہہ کر آزادی کی جدوجہد لڑ رہے ہیں مظاہرین اپنے مطالبات کے حق میں نعرہ بازی کر تے ہوئے پرامن طور پر منتشر ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :