کوسٹ گارڈ عملے کی حب میں کارروائی

کوچ سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا

اتوار 13 مئی 2018 18:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2018ء) کوسٹ گارڈ کے عملے نے حب کے علاقے میں ایک کوچ سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز کوسٹ گارڈ کے عملے نے ناکہ کھارڑی چیک پوسٹ پر کوئٹہ سے کراچی جانیوالی کوچ کو رو ک کر چیک کیا تو اس میں سوار مسافر سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف کا رروائی شروع کر دی مزید کا رروائی کوسٹ گارڈ کا عملہ کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :