عوام کو معیاری اشیاء خوردنی کی کم قیمت پر فراہمی ہماری ذمہ داری ہے ،ڈپٹی کمشنرکیپٹن )ر( عبدالستار عیسانی

خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانہ کے ساتھ ساتھ جیل بجھوائیںگے، پرائس کنٹرول کمیٹی کے ماہانہ اجلاس سے خطاب

اتوار 13 مئی 2018 18:50

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2018ء) ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس میں ماہ رمضان کے لئے اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں میں واضع کمی کر دی گئی، عوام کو ریلیف دینا ہمارا فرض ہے ،معیاری گوشت اور دودھ فراہم کرنا ہوگا، خلاف ورزی کرنے والے جرمانے کے ساتھ ساتھ جیل جائینگے ۔ان خیالا ت اظہار ڈپٹی کمشنرکیپٹن )ر( عبدالستار عیسانی نے ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے ماہانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں اڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر آفاق وزیر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نیلم سلطانہ خٹک، ایڈیشنل ڈی سی ایف اینڈ پی ڈاکٹر ستائش، تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز ،ڈی او انڈسٹریز محمد سعید، ایم سی افسران، محکمہ لائیو اسٹاک ، ایگریکلچر کے افسران سمیت،تاجر برادری کے صدور نے اپنے عہدیداروں کے ہمراہ شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر عبدالستار عیسانی نے کہاکہ جہلم کے عوام رمضان میں سرعام کھانے پینے سے گریز کریں اور دوکاندار بھی رمضان کا احترام کریں گے۔

ڈپٹی کمشنر عبدالستار عیسانی نے کہاکہ اشیائے خوردونوش کی قیمتیں تاجربرادری کے تعاون سے عوام کے وسیع تر مفاد میں مقرر کی جاتی ہے اور مقررکردہ قیمتوں سے زائد وصول کرنے والوں کو جیل اور جرمانے کیے جائیں گے اور عوام کو حق حاصل ہے کے زائد قیمتیں وصول کرنے والوں کی شکایت کریں۔ انہوں نے کہا کہ تمام دکانداروں کو ہدایت کی گئی ہے ریٹ لسٹ نمایاں آویزاں کریں اور صارفین کو اگر قیمتوں کے متعلق شکایت ہو تو متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز سے رابطہ کریں اور فوری کاروائی کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :