جہلم، ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ، اشیاء خوردنی کی قیمتوں کا تعین کر کے فیصلہ

رمضان بازاروں میں تمام اشیاء کی قیمتیں مارکیٹ سے کم ہوںگی

اتوار مئی 18:50

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2018ء) ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس میں اشیاء خوردنی کی قیمتوں کا تعین کر کے فیصلہ کر لیا گیا جبکہ رمضان بازاروں میں تمام اشیاء کی قیمتیں مارکیٹ سے کم ہوںگی تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس زیر صدرات ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)عبدالستار عیسانی منعقد ہوا جس میں اے ڈی سی آر ڈاکٹر آفاق وزیر،اے ڈی سی جنرل نیلم سلطانہ خٹک،اے ڈی سی ایف اینڈ پی ڈاکٹر ستائش ،اسسٹنٹ کمشنر جہلم زاہد خان کے علاوہ ڈی او انڈسٹریز محمد سعید ،میونسپل کمیٹیوں کے چیف افسران کے علاوہ تاجروں برادری کے نمائندوں نے شرکت کی اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ خادم اعلیٰ رمضان بازار عوام کی سہولت کیلئے لگار ہے ہیں تاکہ اس مقدس ماہ میں عوام کو کم قیمت پر معیاری اشیاء خوردنی فراہم ہو سکیں جس پر تاجروں کے نمائندوں سے باہمی مشاورت سے چینی کی قیمت رمضان بازار میں 46 روپے فی کلو کے حساب سے مہیا ء کی جائے گی ، باسمتی چاول 105 روپے فی کلو جبکہ رمضان بازار میں 100 روپے فی کلو، ، دال مسور موٹی 72 روپے فی کلوجبکہ رمضان بازار میں 68 روپے فی کلو ، سفید چنا لوکل سندھی 90 روپے فی کلو ، ،بیسن 98 روپے فی کلوجبکہ رمضان بازار میں 95 روپے فی کلو ،لال مرچ 265 روپے فی کلو جبکہ رمضان بازار میں 260 روپے فی کلو کے حساب سے مہیا ء کی جائے گی،فی سموسہ (سبزی )10روپے ،فی سموسہ( چکن )20روپے جبکہ پکوڑہ250روپے فی کلو جبکہ رمضان بازار میں 230 ، دودھ اور دہی 80 کے حساب سے مہیا ء کئے جاہیں گے ۔

متعلقہ عنوان :