حکومت پنجاب کا قابل تحسین اقدام ،تمام اسسٹنٹ کمشنر ز کو نئی ڈبل کیبن ہائی لکس گاڑیاں دے دی گئی تاکہ وہ عوام کی خدمت کر سکیں

اتوار 13 مئی 2018 18:50

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر کیپٹن )ر( عبدالستار عیسانی نے ڈی سی ہاؤس میں ضلع جہلم کے چاروں اسسٹنٹ کمشنرز کونئی 3000 سی سی ٹویوٹا ڈبل کیبن ہائی لکس گاڑیاں دیتے ہوئے کہا کہ ان گاڑیوں کی حفاظت اور کار سرکار کے لئے بہترین استعمال میں لایا جائے جس پر اسسٹنٹ کمشنرز نے وعدہ کیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر جہلم زاہد خان، اے سی دینہ راجہ سلیم، اے سی سوہاوہ ملک اعجاز ، اے سی پنڈ دادنخان مجاہد عباس کو نئی گاڑیاں دیتے ہوئے مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ پنجاب بھر کے 147 اسسٹنٹ کمشنرز کو حکومت پنجاب کی جانب سے 3000 سی سی ٹویوٹا ڈبل کیبن ہائی لکس گاڑیاں فراہم کی گئی ہیں۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نیلم خٹک، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایف اینڈ پی ڈاکٹر ستائش اور دیگر افسران موجود تھے ۔دپٹی کمشنرنے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز کو فیلڈ میں درکار مسائل کے ازالے کے لئے یہ گاڑیاں فراہم کی گئی ہیں جبکہ آپ لوگ اپنے اندر احساس ذمہ داری پیدا کرتے ہوئے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں تاکہ عوام کو ریلیف ملے۔