پشاور، فاٹا سیکرٹریٹ ہیلتھ ملازمین کا اپنے حق کیلئے مظاہرہ

اتوار 13 مئی 2018 18:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2018ء) تمام فاٹا ہیلتھ ملازمین ،پرنٹ اور الیکٹرانکس میڈیا کو مطلع کیا جاتا ہے کہ فاٹا ہیلتھ ملازمین کا اپنے ریگولرائزیشن اور حق کیلئے ایک احتجاجی مظاہرہ فاٹا سیکرٹریٹ کے سامنے بروز منگل 15مئی 2018کو بوقت09:30پر کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

فاٹا سیکرٹریٹ کے فائنانس ڈیپارٹمنٹ ملازمین کے حق کیلئے سنجیدہ نہیں ہے اور ایس این ایز نے تمام پراجیکٹ بلا وجہ روکے ہوئے ہیں۔ جبکہ اس سلسلے میں سیفران اسلام آباد نے باقاعدہ ملازمین کا یہ سنجیدہ مسئلہ فاٹا سیکرٹریٹ فائنانس ڈیپارٹمنٹ کو بھیج دی ہے۔ لیکن فاٹا سیکرٹریٹ فائنانس ڈیپارٹمنٹ ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے۔ جس کیلئے ایک عظیم الشان مظاہرہ کیاجارہا ہے۔ تمام ملازمین بھرپور شرکت کریں۔

متعلقہ عنوان :