پاک چین دوستی وقت کی آزمائی ہو ئی حقیقت ہے، ہم ہمیشہ اسے اخلاص، عزم اور اعتماد کی نظر سے دیکھتے اور فخر کر تے ہیں، اقبال ظفر جھگڑا

اتوار 13 مئی 2018 18:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2018ء) خیبر پختونخوا کے گورنر انجنیئر اقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے کہ پاک ۔چین دوستی وقت کی آزمائی ہو ئی حقیقت ہے اور ہم ہمیشہ اسے اخلاص، عزم اور اعتماد کی نظر سے دیکھتے اور فخر کر تے ہیں۔ وہ اتوار کے روز پشاور میں دورے پر آئے ہو ئے چین کے اوپیرا تھیٹر ٹروپے کی جانب سے پیش کئے گئے ایک ثقافتی شو میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے جس کی میزبانی کی ذمہ داری ایک رضاکار ادارے، ملک سعد شہید میموریل سپورٹس ٹرسٹ نے سر انجام دی۔

وا ضح رہے کہ یہ ٹرسٹ صوبے کے ایک ما یہ نا ز پولیس افسر کے نام سے مو سوم ہے۔ اس مو قع پر پاکستان میں چین کے سفیر جناب ذائو جنگ، چینی سفارتخانے کے سینیئر اہلکار، بعض سرکاری حکام اور پشاور کے ممتاز شہری بھی مو جود تھے۔

(جاری ہے)

چینی ثقافتی فنکاروں نے اپنی عمدہ کارکردگی کی بنا پر حا ضرین سے خوب داد مو صول کی۔ گورنر نے پاک ۔چین سفارتی تعلقات کے قیام کی 67 ویں سالگرہ کی مناسبت سے یہ عمدہ تقریب منعقد کر نے پر ملک سعد شہید ٹرسٹ کے کردار اور کا وشوں کو سراہا اور اس تاریخی موقع پر خا ص طور پر پشاور آنے پر چینی دوستوں کا شکریہ ادا کیا۔

چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کا ذکر کرتے ہو ئے گورنر نے کہا کہ پاک ۔چین دوستی کی کامیابیوں کی طویل فہرست میں یہ منصو بہ حالیہ اضافہ ہے جس کی تکمیل کے بعد دونوں ممالک کی دوستی کئی ایک نئے افق پر پہنچے گی۔ #