نظام مصطفی محاذ آئندہ انتخابات میں بھر پور کرادار ادا کرے گی،تمام سنی جماعتوں کو یکجا کر کے الیکشن میں حصہ لیں گے، مجاہدعبد الرسول خان

وفاقی وزراء نوازشریف کا ذاتی دفاع کرنے کی بجائے ملک بھر میں پھیلی کالعدم جماعتوں کی منفی سرگرمیوں کا نوٹس لیں، صدر سنی تحریک کے ڈویثرنل

اتوار 13 مئی 2018 18:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2018ء) سنی تحریک کے ڈویثرنل صدر علامہ مجاہدعبد الرسول خان نے حضرت فضل شاہ ؒ کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ساری زندگی غیرت ملی عًلم بلند رکھا وہ اپنے دور کے بہت بڑے محدث نامور فقیہ اور عظیم مصلح تھے آپ نے تفسیرِ فاضلی 7 جلدوں میں عوام الناس کو بہت بڑا تحفہ دیا ہے آپ نے مقام مصطفی کے تحفظ اور نظام مصطفی ﷺ کے تحفظ کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں وہ زہد تقویٰ میں قرون اولی کے مسلمانوں کی چلتی پھرتی تصویر تھے ان خیالات کا اظہار انہوں نے درم پورہ میں سالانہ عرس کی آخری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آپ حضرت عبد الحق محدث دہلوی اور غو ث عاظم رضی اللہ تعالی ٰ عنہ کے نظریات پر پختگی سے کار بند تھے آپ کی پوری زندگی عشق رسول ﷺ سے عبارت ہے آپ نے اپنی زندگی کے آخری دم تک حدیث رسول ﷺ کی تدریس کا عمل جاری رکھا آپ کی تدریسی ملی ،قومی اور مسلکی خدمات ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نظام مصطفی محاذ آئندہ انتخابات میں بھر پور کرادار ادا کرے گی،تمام سنی جماعتوں کو یکجا کر کے الیکشن میں حصہ لیں گے ۔علماء و مشائخ پاکستان میں نظام مصطفی کے عملی نفاذ کیلئے اپنی ذمہ داری پوری کریں۔اسلامی جمہوریہ پاکستان پر کسی سیکو لر گروہ کو قبضہ نہیں کرنے دیں گے ۔وفاقی وزراء نوازشریف کا ذاتی دفاع کرنے کی بجائے ملک بھر میں پھیلی کالعدم جماعتوں کی منفی سرگرمیوں کا نوٹس لیں ۔

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ سے متعلق اپنے موقف پر قائم ہیں ۔فوج کو تحقیقات کرنی چاہئے یہ خود ساختہ حملہ ہو سکتا ہے۔ایسے اوچھے پتھکنڈوں سے حقیقی دینی جماعتوں کو ڈرایا نہیں جا سکتا نا ہی منزل حق پرجانے سے کوئی نہیں روک سکتا ۔اتحاد اہل سنت کیلئے سنی تحریک حسب روایت اپنی اخلاقی اور دینی ذمہ داری پو ری کرتی رہے گی ا س موقع پر علامہ خضرالسلام نقشبندی، علامہ گلزار نقشبندی، علامہ وقاص سلطانی ، علامہ عبد الجیل ، مولانا امجد قصوری ، قاری اشرف سیالوی سمیت دیگر اہلسنت جماعتوں کے رہنما ئوں نے بھر پور شرکت کی۔