Live Updates

نوازشریف نریندرمودی کی زبان بول رہے ہیں،فرخ جاوید مون

اتوار 13 مئی 2018 18:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2018ء) تحریک انصاف کے ممبرسینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی فرخ جاوید مون نے نوازشریف کا انگریزی اخبارکودیئے گئے انٹرویوکوملکی سلامتی پرحملہ اوردہشت گردی کیخلاف پاکستان کی لاکھوں قربانیوں پرنمک پاشی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ تاحیات نااہل شخص پاکستان کے سب سے بڑے دشمن نریندرمودی کی زبان بول رہے ہیں انہیں فوری طورپر گرفتارکیا جائے اوران کے تمام اثاثوں کوضبط کیا جائے اورتاحیات ان کے خاندان پرپاکستان کی سیاست میں حصہ لینے پرپابندی لگائی جائے۔

(جاری ہے)

فرخ جاوید مون نے کہا کہ نوازشریف صرف صادق اورامین ہی نہیں بلکہ قومی غداربھی ہیں ان کا نام فوری طورپرای سی ایل میں ڈالا جائے ،آج قوم کوپتا چل گیا ہے کہ نوازشریف بھارتی ایجنٹ کلبھوشن یادیو کے نام پرگونگے،بہرے کیوںبنے ہوئے تھے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی کوشریف خاندان سے شدید خطرات لاحق ہیں ،ہزاروںمسلمانوںکے قاتل نریندرمودی کی زبان بولنے والوں کی پاکستان میں کوئی جگہ نہیں ،نااہل شریف پرآرٹیکل 6لگا کرفوری طورپرجیل میں ڈالا جائے ،پاکستانی قوم نریندرمودی کے دوست کوکبھی معاف نہیں کرے گی ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات