لاہور، ’’عالمی تحریک دعوت الحق‘‘ماہِ رمضان المبارک میں امسال بھی غرباء میں راشن تقسیم کریگی

اتوار 13 مئی 2018 18:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2018ء) اسلامی ، فلاحی و سماجی تنظیم ’’عالمی تحریک دعوت الحق‘‘ماہِ رمضان المبارک کے آغاز میں لاہور میںحسب سابق امسال بھی مختلف مقامات پر غرباء میں راشن تقسیم کریگی ۔

(جاری ہے)

جبکہ مرکز دعوت الحق سمن آباد میں 6رمضان المبارک کو امیر عالمی تحریک دعوت الحق سید ولی اللہ شاہ بخاری تحریک کے دیگر راہنمائوں کے ہمراہ راشن تقسیم کرینگے اس ضمن میں تحریک کے ممبران کو ضروری ہدایت بھی جاری کردی گئی ہیں انہوں نے تمام مخیر حضرات سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ ماہِ مقدس رمضان المبارک اور عید پر غریبوں کی زیادہ سے زیادہ مدد کرکے انہیں بھی ماہِ رمضان کی برکات و ثمرات اور عید کی خوشیوں میں شریک کریں ۔

جو اللہ رب العزت کو راضی کرنے کا بہترین عظیم الشان عمل ہے۔

متعلقہ عنوان :