ْلاہور،اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائی ، ہیروئن کی بیرون ملک سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

اتوار 13 مئی 2018 18:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2018ء) اینٹی نارکوٹکس فورس نے کارروائی کرتے ہوئے ہیروئن کی بیرون ملک سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ہے بتایاگیا ہے کہ اے این ایف کے عملے نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے کارگو پر ایک مشکوک پیکٹ کو قبضے میں لیکر جب چیک کیا تو اس پیکٹ میں موجود ستانوں میں چھپائی گئی ہیروئن کو برآمد کرلیا پکڑی جانے والی ہیروئن کی مالیت انٹرنیشنل مارکیٹ میں کروڑوں روپے بتائی گئی ہے پکڑے گئے پارسل کوپسرور کے رہائشی شمس اقبال شخص نے اتہائی مہارت سے دستانوں میں چھپا کر کینیڈا کیلئے بک کروایا تھا اینٹی نارکوٹکس فورس نے پارسل کو قبضے میں لیکر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔