لاہور،جی ٹی روڈ پر اورنج لائن ٹرین منصوبے کی آزمائشی سروس کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے خواجہ احمد حسان اور ڈی جی ایل ڈی اے شکیل سعید کی ملاقات

اتوار 13 مئی 2018 18:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2018ء) جی ٹی روڈ پر اورنج لائن ٹرین منصوبے کی آزمائشی سروس کو چلانے کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے مشیر وزیراعلیٰ پنجاب خواجہ احمد حسان اور ڈی جی ایل ڈی اے شکیل سعید کے درمیان میٹنگ ہوئی جس میں ٹرین کی آزمائش سروس کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا جس کے بعد مشیر وزیراعلیٰ پنجاب خواجہ احمد حسان ڈی جی ایل ڈی اے کے ہمراہ ٹرین روٹ کے مختلف سٹیشنز کا دورہ کرنے نکل گئے جبکہ چیف انجینئر ایل ڈی اے مظہر حسین نے خواجہ احمد حسان کو ٹرین منصوبے کے حوالے سے بریفنگ دی انہوں نے بتایا کہ ڈیرہ گجراں ،اسلام پارک،سلامت پورہ کے سٹیشن تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں جبکہ محمود بوٹی ،پاکستان منٹ ،شالامارسٹیشن بھی آئندہ چند روز بھی مکمل تیار ہو جائیں گے انہوں نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ باغپانپورہ،سلطان پورہ،نکلسن روڈ بھی تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں اور لکشمی سٹیشن پر سول ورکس سمیت الیکٹریکل ورکس آخری مرحلے میں ہیں جو عنقریب مکمل کرلئے جائیں گے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے خواجہ احمد حسان کا کہنا تھا کہ سی آر نور ینکو کے سربراہ کی لاہور آمد پر اورنج لائن ٹرین منصوبے کی آزمائشی سروس شروع کر دی جائیگی جبکہ پیکج ون کے مکمل ہونے کے بعد پیکج ٹو پر بھی آزمائشی سروس شروع کر دی جائیگی۔