نواز شریف نے بیان دیکر پاکستان کو ہلا کر رکھ د یا، شیخ رشید

آج نواز شریف نے پاکستان کو ٹیررسٹ میڈیا واچ میں ڈالنے کی بنیاد رکھی ہے نواز شریف نے آنیوالے وقتوں میں اس گروپ کا ساتھ دیا ہے ،وہ امریکہ ، انڈیا، اسرائیل سمیت ان کے ساتھی بنے ہیں جو اس ملک کو اندر سے توڑنا چاہتے ہیں میں نے زندگی میں کبھی سوچا نہیں تھا کہ نواز شریف اتنی پستی میں چلے جائیں گے، پندرہ ،بیس دن رہ گئے ہیں،نگران وزیر اعظم کا نام بہت سوچ سمجھ کر ہونا چاہیے ملک کے آخری 120 دن بہت اہم ہیں،چیف جسٹس ثاقب نثار سے مطالبہ کرتا ہوں کہ دونوں بھائیوں کے خلاف ایکشن لیں،دونوں بھائیوں کی کمپنیوں کی بھی تحقیقات ہونی چاہیے ،ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب

اتوار مئی 18:50

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2018ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف نے ڈان نیوز کے رپورٹر کو بلا کر ایسا بیان دیا ہے کہ پاکستان کو ہلا کر رکھ دیا ۔ آج نواز شریف نے پاکستان کو ٹیررسٹ میڈیا واچ میں ڈالنے کی بنیاد رکھی ہے۔ نواز شریف نے آنے والے وقتوں میں اس گروپ کا ساتھ دیا ہے ،وہ امریکہ ، انڈیا،، اسرائیل سمیت ان کے ساتھی بنے ہیں جو اس ملک کو اندر سے توڑنا چاہتے ہیں۔

میں نے زندگی میں کبھی سوچا نہیں تھا کہ نواز شریف اتنی پستی میں چلے جائیں گے۔ ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ وہی نواز شریف ہے جس کا ہیلی کاپٹر والا کیس بنا تھا تو انہوں نے حسن کو انڈیا ،واچپائی سے مددلینے کو بھیج دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف جب ان سے ملنے جاتا ہے تو کہتا ہے ’’ان کو ختم کر دو‘‘ ، باہر آکر قوم کو کہتا ہے کہ انڈیا کا ویزہ ختم کردو۔

(جاری ہے)

نواز شریف نے دشمن گروپوں کا ساتھ دیتا ہے ،اس نے کارگل کے دور میں بھی انڈیا کے لیے ہی کام کیا اور آج بھی یہ انڈیا کے لیے کام کر رہا ہے ۔اللہ کو گواہ بنا کر کہتا ہوں کہ اجمل قصاب کے گھر کا پتہ نواز شریف نے دیا۔انہوں نے کہا کہ پندرہ ،بیس دن رہ گئے ہیں،نگران وزیر اعظم کا نام بہت سوچ سمجھ کر ہونا چاہیے۔ شیخ رشید نے کہا کہ ملک کے آخری 120 دن بہت اہم ہیں۔

میں چیف جسٹس ثاقب نثار سے مطالبہ کرتا ہوں کہ ان دونوں بھائیوں کے خلاف ایکشن لیں،دونوں بھائیوں کی کمپنیوں کی بھی تحقیقات ہونی چاہیے۔۔شہباز شریف نے نواز شریف سے زیادہ کرپشن کی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے چیف جسٹس کو دو سو ارب کی کرپشن کا کیس ریکارڈ کرایا ہے،انشاللہ میں کامیاب ہونگا۔انہوں نے کہا کہ یہ ملک ترقی نہیں کرسکتا جب تک قانون کی پاسداری نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا ایجنڈا تھا کہ ملکی میڈیا کے ایک حصہ کو خریدا جائے مگر یہ ناکام ہو گیا۔۔پاکستان کا تمام الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا محب وطن ہے اورمیڈیا ملک کے لیے کام کرتا ہے۔میڈیا میں ناکامی کے بعد نواز شریف نے لون لینے شروع کر دیے،اس نے پلان بنایا کہ قرضے لیے جائیں تاکہ ملک ڈوب جائے۔ملک کو دیوالیہ کرنا ہے اورپاکستان پر دباؤ ڈالنا نواز شریف کا ایجنڈا ہے۔

نواز شریف نے ڈالر کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ کر دیا،یہ پاکستان کو پیچھے کرنا چاہتا ہے۔ پاکستان کی بہادر فوج کو بدنام اور عدلیہ کو تباہ کرنا ، احتساب کے عمل میں رکاوٹ پیدا کرنا بھی نواز شریف کا ایجنڈا ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم کو نواز شریف کی نااہلی میں نہیں بلکہ لوٹے ہوئے پیسے میں دلچسپی ہے،قوم کی خواہش ہے کہ اس خاندان سے سے لوٹی ہوئی دولت واپس لی جائے۔۔کرپشن کرنے والے نواز شریف کو عبرتناک سزا دی جائے۔ جب تک غریب اور امیر کو ایک جیسے حقوق نہیں ملیں گے تب تک کرپشن ختم نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اگر احتساب نہیں کرے گا تو قوم میں مایوسی ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ اگر قوم مہاتیر محمد کو 92 سال کی عمر میں ووٹ دے سکتی ہے تو عمران خان کو بھی ووٹ دینا چاہیے۔