Live Updates

بٹگرام مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کی تحریک انصاف میں شمولیت اختیار

فرسودہ نظام کا دور گزر چکا 2018کے انتخابات میں موروثی سیاست دانوں کو شکست دینگے ،شمولیتی تقریب سے سید عمل شاہ شیرازی کا خطاب

اتوار 13 مئی 2018 18:50

بٹگرام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2018ء) بٹگرام مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنوں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ،فرسودہ نظام کا دور گزر چکا 2018کے انتخابات میں موروثی سیاست دانوں کو شکست دینگے ،تحریک انصاف کے متوقع امیدوار صوبائی اسمبلی سید عمل شاہ شیرازی کا شمولیتی تقریب سے خطاب تفصیلات کے پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی سیکرٹریٹ میں ایک شمولیتی تقریب کا اہتمام کیا گیا شمولیتی تقریب میں جے یو آئی ،مسلم لیگ ن اور عوامی نیشنل پارٹی کے سرگرم کارکنوں عمر خان ،ضمیرخان ،عبد اللہ ،بلال ،خالد ،ابوبکر ،صدیق ،عامر ،ارشد ،نثارخان سمیت دیگر نے باقاعدہ طور پر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا اس موقع پر رہنماء پی ٹی آئی سید عمل شاہ شیرازی ،نیاز محمد خان تھاکوٹ ،غلام حبیب خان ودیگر نے نئے شامل کارکنوں کو پارٹی کی ٹوپیاں پہنائیں تقریب سے خطاب میں ضلعی رہنمائوں کا کہنا تھا کہ فرسودہ نظام کے خاتمے کا وقت قریب آچکا ہے ضلع بٹگرام کے نوجوان تبدیلی چاہتے ہیں انشاء اللہ 2018کے انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدوار کامیاب ہونگے اور موروثی سیاست دانوں کا سیاسی جنازہ نکالیں گے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات