خیبرپختونخواکے عوام نے پختونوںکے نام پر،اسلام کے نام پراورتبدیلی کے نام پرووٹ لینے والے حکمرانوںکوآزمایاہے،امیرمقام

اب تعمیر،ترقی،فلاح وبہبود اورخوشحالی کیلئے پاکستان مسلم لیگ(ن)کوبھاری اکثریت سے کامیاب کرائیںگے،،مشیروزیراعظم انجینئرامیر مقام

اتوار 13 مئی 2018 18:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2018ء) وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ خیبرپختونخواکے عوام نے پختونوںکے نام پر،اسلام کے نام پراورتبدیلی کے نام پرووٹ لینے والے طالع آزماحکمرانوںکوآزمایاہے اب تعمیر،ترقی،فلاح وبہبود اورخوشحالی کیلئے پاکستان مسلم لیگ(ن)کوبھاری اکثریت سے کامیاب کرائیںگے۔

انہوںنے کہاکہ ایک طرف تخریبی ٹولہ جوبنے بنائے کاموںکوبگاڑرہی ہے جبکہ دوسری طرف تعمیری منصوبوںکے امین جماعت پاکستان مسلم لیگ(ن) کامقابلہ ہے۔ان خیالات کااظہارانہوںنے اشاڑے ،سوات میںابراہیم خان شبنم کی عوامی نیشنل پارٹی سے مستعفی ہوکرخاندان اورسینکڑوں ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ(ن)میںشمولیت کے دوران ایک پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ابراہیم خان شبنم نے شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نہ ٹکٹ یا کسی اورلالچ میںسیاسی مستقبل کیلئے پاکستان مسلم لیگ(ن)کاچھنائوکیاہے بلکہ سوات سمیت پورے صوبے کیلئے انجینئرامیرمقام کی جدوجہد،کاوشوں،بجلی اورسوئی گیس سمیت دیگر ترقیات منصوبوںکومدنظررکھتے ہوئے ان کی قیادت قبول کی ہے۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ ابراہیم خان شبنم کی شمولیت سے سوات میںپاکستان مسلم لیگ(ن)مزیدمستحکم ہوجائیگی۔

انہوںنے کہاکہ پارٹی میںشامل ہونیوالے کسی اثاثے سے کم نہیںانہیںپارٹی میںباعزت مقام دیاجائیگا۔وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ عوامی فلاح وبہبودکے منصوبوںکی تکمیل سے دلی اطمینان اورراحت ملتی، عوام کے مسائل کے حل کاہماراوطیرہ رہاہے اوراب بھی یہی نصب العین ہے۔انہوںنے کہاکہ اگراللہ تعالیٰ نے موقع دیاتوپسماندہ علاقوںکے مسائل حل کرنے اوربنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیںکروںگا۔بعدازاںتیمرگرہ گرڈسٹیشن میںنئی بجلی فیڈرخال بنام ٹب ،صوابی میںہوسئی گرڈسٹیشن سے پرمولوفیڈرجبکہ جہانگیرہ گرڈسٹیشن سے چھوٹالاہور،جلسے اورمانکی فیڈرزکے افتتاح کے بعدبھی مختلف اجتماعات سے خطاب کیا۔