راؤ خورشید علی ’’بزنس ایگزیکٹو لائنز کلب ‘‘ کے صدر نامزد

اتوار 13 مئی 2018 18:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2018ء) لاہور ٹریڈرز رائٹس فورم کے سینئر وائس چیئرمین و لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے ’’ کیمیکل امپورٹرز اینڈٹریڈرز ‘‘ کے کنوینر راؤ خورشید علی ’’بزنس ایگزیکٹو لائنز کلب ‘‘ کے صدر نامزد کر دیئے گئے ، لائن خواجہ خاور رشید وائس ڈسٹرکٹ گورنر (ای ) نے گزشتہ روز راؤ خورشید علی کو نامزدگی کا لیٹر جاری کر دیا ۔

(جاری ہے)

راؤ خورشید علی نے صدر بزنس ایگزیکٹو لائنز کلب نامزد ہونے کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بزنس ایگزیکٹو لائنز کلب اپنے انٹر نیشنل منشور کے مطابق کا م کرے گا اور لاہور کی بزنس کمیونٹی کو لائنز کلب انٹر نیشنل کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آگاہی دی جائے گی اس کیلئے بزنس ایگزیکٹو لائنز کلب کی ممبر شپ کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے ۔