Live Updates

نواز شریف 300 ارب بچانے کیئے پاکستان مخالف بیانات دے رہے ہیں،سردار یار محمد رند

پاکستان کی عوام نواز شریف کی حقیقت جان چکی ہے، نواز شریف مودی کی زبان بول رہے ہیں،پاکستانی افواج اور اداروں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اوّل دستے کا کردار ادا کیا،صوبائی صدرتحریک انصاف

اتوار 13 مئی 2018 18:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے نواز شریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف اپنے 300 ارب روپے بچانے کے لئے پاکستان مخالف بیانات دے رہے ہیں، نواز شریف جب 4 سال اقتدار میں تھے تو انہیں اس وقت یہ باتیں کیوں یاد نہیں آئی پوری پاکستانی قوم نواز شریف کی حقیقت سے واقف ہے، نواز شریف بھارت اور مودی کی زبان بول رہے ہیں،پاکستانی افواج نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اوّل دستہ کا کردار ادا کیا آج جب نواز شریف تا حیات نااہل ہوچکے ہیں تو انہیں پاکستان کے ہر ادارے میں خامیاں نظر آرہی ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف نواز شریف کے اس رویے کا بھرپور جواب دیں گی پاکستان کی عوام نواز شریف کو مسترد کرچکے ہیں نواز شریف اب ماضی کا قصہ ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات