پہلی پنجاب اوپن انٹر ڈویژن باکسنگ چمپئن شپ کی اختتامی تقریب 15 مئی کو الحمراء کلچرل کمپلیکس میں ہوگی

مہمان خصوصی بین الاقوامی شہرت یافتہ باکسر عامر خان ہونگے، ان کی اہلیہ بھی ساتھ ہونگی، عوام کی دلچسپی کے لئے باکسنگ کی سپیشل فائٹس بھی ہوں گی تقریب میں رنگا رنگ ثقافتی شو ہوگا جس میں معروف گلوکار عارف لوہار، عینی، ملکو، سرمد قادر اور کئی فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کرینگے، گرینڈ فائر ورکس شو بھی ہوگا

اتوار 13 مئی 2018 18:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2018ء) سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان کی ہدایت پر جاری پہلی پنجاب اوپن انٹر ڈویژن باکسنگ چمپئن شپ کی اختتامی تقریب 15 مئی کو الحمراء کلچرل کمپلیکس میں ہوگی۔

(جاری ہے)

سپورٹس بورڈ پنجاب کے ڈائریکٹر ایڈمن جاوید چوہان نے کہا کہ باکسنگ کے کھیل کے فروغ اور باکسرز کی حوصلہ افزائی کے لئے جاری پہلی پنجاب اوپن انٹر ڈویژن باکسنگ چمپئن شپ کی اختتامی تقریب کو یادگار بنانے کے لئے بھرپور انتظامات کئے ہیں، چمپئن شپ کی اختتامی تقریب 15مئی کو سہہ پہر4بجے الحمراء کلچرل کمپلیکس فیروز پور روڈ میں منعقد کی جارہی ہے، تقریب کے مہمان خصوصی بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان ہوں گے، اس موقع پر ان کی اہلیہ بھی ساتھ ہوں گی،عوام کی دلچسپی کے لئے باکسنگ کی سپیشل فائٹس بھی ہوں گی، اختتامی تقریب میں رنگا رنگ ثقافتی شو ہوگا، معروف گلوکار عارف لوہار، عینی،ملکو، سرمد قادر اور کئی فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے،اس موقع پر گرینڈ فائرورکس شو بھی ہوگا، معروف اداکارہ صوفیہ مرزا اور زوہیب اظہر کمپیئرنگ کے فرائض سرانجام دیں گے، تقریب میں شرکت صرف دعوت نامے پر ممکن ہو سکے گی، دعوت نامے سپورٹس بورڈ پنجاب کے میڈیا سیل سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :