وزیر کھیل پنجاب جہانگیر خانزادہ کا ہاکی کے سابق کپتان منصور احمد کے انتقال پر اظہار تعزیت

اتوار 13 مئی 2018 18:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2018ء) وزیر کھیل پنجاب جہانگیر خانزادہ نے ہاکی کے سابق کپتان اور گول کیپر اولمپیئن منصور احمد کے انتقال پر گہرے رنج و دکھ کا اظہار کیا ہے، اتوار کے روز اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے منصور احمد کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ منصوراحمد کی ہاکی کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، منصور احمد دنیا کے بہترین گول کیپرز میں شامل تھے، ان کی کپتانی میں پاکستان نے ہاکی کی دنیا میں راج کیا، وزیر کھیل پنجاب جہانگیر خانزادہ نے دعا کی اللہ تعالیٰ منصور احمد کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔