قومی ٹیم ایشین تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی، سیکرٹری مرتضیٰ حسن بنگش

اتوار 13 مئی 2018 19:10

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2018ء) قومی ٹیم ایشین تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔ یہ بات پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے اعزازی سیکرٹری مرتضیٰ حسن بنگش نے گزشتہ روز اے پی پی کو اپنے بیان میں بتائی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایشین تائیکوانڈو چیمپئن شپ آئندہ ہفتے ویتنام میں شروع ہو گی جس میں پاکستان سمیت ایشیا بھر سے ٹیمیں حصہ لیں گی۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ ٹف ہوگی مگر اس کیلئے کھلاڑیوں نے سخت محنت کی ہے اور ان سے اچھے نتائج کی توقع ہے۔

متعلقہ عنوان :