گولڈن سٹار اور خان سپورٹس کی ٹیمیں کینن فوم چیلنج کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

اتوار مئی 19:10

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2018ء) گولڈن سٹار کلب اور خان سپورٹس نے پہلے کینن فوم چیلنج کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ تفصیلات کے مطابق میچ میں گولڈن سٹار کلب نے ینگ مغلپورہ جم خانہ کلب کو 159رنز سے شکست دی اور کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ گولڈن سٹار کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئی298رنز بنائے۔ اسد رزاق اور زوہیب امانت نے نصف سنچریاں سکور کیں۔

(جاری ہے)

ینگ مغلپورہ جم خانہ کلب کی ٹیم ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 139رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ سجاول بٹ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ ایک اور میچ میں خان سپورٹس نے جلو جم خانہ کو 51 رنز سے ہرا کر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔ خان سپورٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 197رنز بنائے۔ زین العابدین نے 85 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ جلو جم خانہ کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ کپتان فیصل منیر نے شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کیا اور 5 وکٹیں حاصل کیں۔

متعلقہ عنوان :