وفاقی پولیس اور ہواوے کرکٹ ٹیم کے درمیان ون ڈے میچ اسلام آباد پولیس نے تین وکٹوں سے جیت لیا

اتوار مئی 19:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2018ء) وفاقی پولیس اور ہواوے کرکٹ ٹیموں کے درمیان ون ڈے میچ کھیلا گیا جو اسلام آباد پولیس کی ٹیم نے تین وکٹوں سے جیت لیا۔ اسلام آباد پولیس کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کی اور ہواوے کی ٹیم 34 اوورز میں 198 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔ ہواوے کی طرف سے فرحان نے 39 رنز، عدنا ن نے 60اور یٰسین نے 25رنز سکور کئے اسلام آباد پولیس کی طرف سے محمد طاہر اے ایس آئی نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 05وکٹیں حاصل کیں جبکہ وحید اور گل حمید نے دو دو وکٹیں لیں۔

جواب میں اسلام آباد پولیس کی ٹیم نے ہدف 25اوور ز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ فیصل نے 35رنز،ملک ایوب نے 20،منیب نے 25،حامد نے 24 اور محمد طاہر 18رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔

(جاری ہے)

ہواوے کی طرف سے یاسر نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ بہترین آل رائونڈ کارکردگی پر محمد طاہر اے ایس آئی کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر سلطان اعظم تیموری نے اپنے پیغام میں دونوں ٹیموں کو بہترین کھیل پیش کرنے پر مبارکباد دی اور اسلام آباد پولیس کی سپورٹس کمیٹی کو ہدایات کیں کہ سپورٹس ایونٹس کو کامیابی سے جاری رکھا جائے تاکہ پولیس جوانوں کو ڈیوٹیز کے ساتھ ساتھ ایسی صحتمندانہ سرگرمیوں لطف اندوز ہونے کا موقع مل سکے۔