پسماندہ علاقوںکے مسائل حل کرنے اوربنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیںکروںگا،امیرمقام

اتوار مئی 19:10

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2018ء) وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ خیبرپختونخواکے عوام نے پختونوںاورتبدیلی کے نام پرووٹ لینے والے طالع آزماحکمرانوںکوآزمایاہے اب تعمیر،ترقی،فلاح وبہبود اورخوشحالی کیلئے پاکستان مسلم لیگ(ن)کوبھاری اکثریت سے کامیاب کرائیںگے، عوامی فلاح وبہبودکے منصوبوںکی تکمیل سے دلی اطمینان اورراحت ملتی، عوام کے مسائل کے حل کاہماراوطیرہ رہاہے اوراب بھی یہی نصب العین ہے، اگراللہ تعالیٰ نے موقع دیاتوپسماندہ علاقوںکے مسائل حل کرنے اوربنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیںکروںگا۔

ان خیالات کااظہارانہوںنے اشاڑے ،،سوات میںابراہیم خان شبنم کی عوامی نیشنل پارٹی سے مستعفی ہوکرخاندان اورسینکڑوں ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ(ن)میںشمولیت کے دوران ایک پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ابراہیم خان شبنم نے شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نہ ٹکٹ یا کسی اورلالچ میںسیاسی مستقبل کیلئے پاکستان مسلم لیگ(ن)کاچھنائوکیاہے بلکہ سوات سمیت پورے صوبے کیلئے انجینئرامیرمقام کی جدوجہد،کاوشوں،،بجلی اورسوئی گیس سمیت دیگر ترقیات منصوبوںکومدنظررکھتے ہوئے ان کی قیادت قبول کی ہے۔

انجینئرامیرمقام نے کہاکہ ابراہیم خان شبنم کی شمولیت سے سوات میںپاکستان مسلم لیگ(ن)مزیدمستحکم ہوجائیگی، پارٹی میںشامل ہونیوالے کسی اثاثے سے کم نہیںانہیںپارٹی میںباعزت مقام دیاجائیگا۔۔وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے بعدازاںتیمرگرہ گرڈسٹیشن میںنئی بجلی فیڈرخال بنام ٹب ،صوابی میںہوسئی گرڈسٹیشن سے پرمولوفیڈرجبکہ جہانگیرہ گرڈسٹیشن سے چھوٹالاہور،جلسے اورمانکی فیڈرزکے افتتاح کے بعدمختلف اجتماعات سے خطاب کیا۔