نوشہرہ،کینٹ اوررسالپورپولیس کاسرچ آپریشن،7 اشتہاریوں سمیت88مشتبہ افراد گرفتار،اسلحہ ومنشیات برآ مد

اتوار 13 مئی 2018 19:10

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2018ء) نوشہرہ کینٹ اوررسالپورپولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوان7 اشتہاریوں سمیت88مشتبہ افراد کوگرفتار کرلیاجبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کرلی گئی پولیس نے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قائم مقام ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ثناء اللہ نے اپنے دفتر میں میڈیا اور اخبار نویسیوںکو تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ ایس پی نوشہرہ کینٹ اویس شفیق کی نگرانی میںایس ایچ اوکینٹ نیک زمان خان نے پولیس نفری کے ہمراہ سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کے دوران قتل ،اقدام قتل میں پولیس کو مطلوب 4 مجرمان اشتہاریوں،4بغیر رجسٹریشن رہائش پذیر کرایہ داران جبکہ 30مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیاجن کے قبضے سے 4 کلو چرس بھی برآمد کرلی جبکہ 160 موٹر سائیکلوں کی بھی چھان بین کی گئی انھوں نے کہا کہ اسی طرح رسالپور میں ایس پی نوشہرہ کینٹ اویس شفیق کی نگرانی میں ایس ایچ اورسالپور ایوب خان نے پولیس کی نفری کے ہمراہ رسالپور اور گرد نواح میں سرچ ائنڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران 3 اشتہاریوں اور50مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اُن کے قبضے سے 4بندوقیں،2پستول اور سینکڑوں کارتوس برآمد کرلئے اسی طرح12 بغیر رجسٹریشن کے رہائش پذیر افراد کے خلاف بھی مقدمات درج کرکے گرفتار کرلیااور 450 گاڑیوں کی چھان بین بھی کی گئی۔